اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، نیول چیف

سربراہ پاک بحریہ نے گوادر پورٹ کی سیکیورٹی پر تعینات جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا, امیر البحر نے پاک بحریہ کے فلِیٹ یونٹس اور ٹروپس کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے جہازوں، کوسٹل اور کرِیکس یونٹس کا دورہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ امیر البحر نے کراچی، گوادر، اورماڑہ اور سجاول میں نیول تنصیبات، اورماڑہ میں کیڈٹ کالج اور نیول اسپتال درمان جاہ کا بھی دورہ کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف کو کرِیکس اور کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے فلِیٹ یونٹس اور اگلے مورچوں پر تعینات پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے گوادر پورٹ کی سیکیورٹی پر تعینات جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔ترجمان نے مزید کہا کہ امیر البحر نے پاک بحریہ کے فلِیٹ یونٹس اور ٹروپس کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button