انٹرٹینمینٹ
آریان خان خوف سے ‘سکتے’ میں ہیں، دوستوں سے ملنا بھی چھوڑ دیا
منشیات کیس میں نامزد شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان تقریباً ایک ماہ جیل میں رہنے کے بعد کچھ دن قبل گھر لوٹے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان اب تک جیل میں گزارے گئے وقت کی کیفیت سے باہر نہیں نکل سکے ہیں اور وہ پہلے سے زیادہ خاموش ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آریان نے اپنے قریبی دوستوں سے ملنا بھی چھوڑ دیا ہے اور وہ سکتے کی سی کیفیت میں ہیں، وہ اپنا زیادہ تر وقت کمرے میں گزارتے ہیں جب کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اپنے بیٹے کو واپس زندگی کی طرف لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ آریان کیلئے فی الحال کوئی ذاتی محافظ نہیں رکھا گیا ہے، شاہ رخ خان ہر وقت اپنے بیٹے کے ساتھ ہوتے ہیں جب کہ انہوں نے اپنی تمام تر شوٹنگز ملتوی کردی ہیں۔