انٹرٹینمینٹ

اداکارہ مہوش حیات کی ہوٹل میں ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ" بھیڑ کے ساتھ غلط راستے پر چلنے سے بہتر ہے کہ تنہا چلیں "۔

کراچی : پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ” بھیڑ کے ساتھ غلط راستے پر چلنے سے بہتر ہے کہ تنہا چلیں "۔ اداکارہ مہوش حیات نے ایک ہوٹل کی لابی میں شوٹ کی ہوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کو مداحوں کی بڑی تعداد نے دیکھ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صدارتی ایوارڈ یافتہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر خاصی ایکٹو رہتی ہیں اور مداحوں کے لئے کوئی نہ کوئی ایکٹیویٹی شیئر کرتی رہتی ہیں ۔
مہوش حیات نے ایک ہوٹل میں شوٹ کی ہوئی اپنی خوبصورت ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔ مہوش حیات نے اس ویڈیو کلپ کے نیچے کیپشن میں لکھا ہے کہ ” بھیڑ کے ساتھ غلط راستے پر چلنے سے بہتر ہے کہ تنہا چلیں ” ۔
مہوش حیات نے اس ویڈیو میں گولڈن اور بلیک رنگوں سے آراستہ بولڈ ڈریس پہنا ہوا ہے اور وہ بڑی ادا کے ساتھ جھومتی اور ہوٹل کی لابی میں مسکراتے ہوئے واک کرتی نظر آرہی ہیں ۔
یاد رہے کہ 33 سالہ اداکارہ مہوش حیات کا پاکستان کی معروف ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے وہ اپنی بولڈ ڈریسنگ اور اداکاری کی وجہ سے کافی مشہور ہیں ۔ ان کی یادگارفلموں میں ، نامعلوم افراد، پنجاب نہیں جاؤں گی ، لوویڈنگ ، تین بہادر، چھلاوہ اور دیگر شامل ہیں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button