بھارت میں شدید بارشیں ، 14 ہلاک ، متعدد لاپتہ
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائی میں شدید طوفانی بارشوں نے نظام زندگی معطل کردیا ۔مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
ممبئی : بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائی میں شدید طوفانی بارشوں نے نظام زندگی معطل کردیا ۔مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کے مختلف حصوں میں ہونے والی بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی ۔تامل ناڈو حکومت نے چنئی سمیت 20 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
تامل ناڈو میں ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے کئی مکانات گرگئے اور نشیبی علاقوں میں کھڑے ہونے والے پانی نے نظام زندگی مفلوج کردیا ۔بارش کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے کئی افراد لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ حکومت کی طرف بارشوں کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
محمد رضوان ایک رات قبل اسپتال میں تھے، میتھیو ہیڈن کا انکشاف
دوسری طرف کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چنئی میں شدید بارش کے باعث امدادی کاموں میں مدد کریں۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ چنئی میں مسلسل بارش پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔ ریاست میں اپنے بھائیوں اور بہنوں سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں اور کانگریس کارکنوں سے امدادی کاموں میں حصہ لینے کی اپیل کرتاہوں ۔