رضوان کی سیمی فائنل سے قبل آئی سی یو میں موجودگی کی تصویر سامنے آگئی
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی آئی سی یو میں موجودگی کی تصویر سامنے آگئی۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی آئی سی یو میں موجودگی کی تصویر سامنے آگئی۔
قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اخر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد رضوان کی اسپتال میں موجودگی کی تصویر شیئر کی اور انہیں ہیرو قرار دیا۔
شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ اس شخص نے اپنے ملک کے لیے کھیلا اور اپنا بہترین کھیل پیش کیا۔
سابق کرکٹر نے بتایا کہ رضوان گزشتہ دو روز اسپتال میں رہے۔
سابق فاسٹ بولر نے رضوان کو خراج تحسین پیش کیا۔
ٹیم کا مورال ڈاؤن نہ ہو اس وجہ سے کسی کو آگاہ نہ کیا: ڈاکٹر نجیب
علاوہ ازیں قومی ٹیم کے ڈاکٹر نجیب نے بابراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ محمد رضوان دو روز اسپتال میں داخل رہے وہ آئی سی یو میں تھے، ٹیم کا مورال ڈاؤن نہ ہو اس وجہ سے کسی کو آگاہ نہ کیا۔
یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں محمد رضوان نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔
محمد رضوان 18 ویں اوور میں اسٹارک کی گیند پر بالآخر کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے اپنی اننگ میں4 چھکے اور تین چوکے لگائے۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان کو فلو اور بخار کی شکایات تھیں تاہم قومی ٹیم کے میڈیکل پینل نے میچ سے چند گھنٹے قبل انہیں کھیل کے لیے فٹ قرار دیا۔