مشرق وسطیٰ

اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کا حالیہ رد عمل تنگ آمد بجنگ آمد کا مصداق ہے، پاکستان شریعت کونسل

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی حمایت میں صف آراء نظر آ رہی ہے جو عالمی امن اور انصاف کے نام نہاد دعویداروں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی،نائب امیر مولانا عبدالقیوم حقانی ،جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی اور سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالرؤف محمدی نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کا حالیہ رد عمل تنگ آمد بجنگ آمد کا مصداق ہے، آخر کب تک فلسطین کے مظلوم مسلمان صیہونیوں کا ظلم و ستم اور تشدد سہتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی حمایت میں صف آراء نظر آ رہی ہے جو عالمی امن اور انصاف کے نام نہاد دعویداروں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ،پاکستان شریعت کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے یہودیوں کے مظالم کا منہ توڑ جواب دے کر تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے کلیجے ٹھنڈے کر دیئے ہیں، انہوں نے ان مظلوم مسلمانوں کی مزید کامیابیوں اور مظالم سے جلد نجات کے لیے دعا بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بیان خوش آئند ہے ،عالم اسلام کے دیگر حکمران کو بھی یہود و نصاری کے دباؤ سے نکل کر اپنے مظلوم بھائیوں کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے،انہوں نے پاکستان شریعت کونسل کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر کی مساجد میں مظلوم فلسطینیوں کے لئے دعاوں کا اھتمام کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button