پاکستانتازہ ترین

تحریک لبیک کے پابندی ہٹانے کیلئے لکھے گئے خط کی کاپی منظرعام پر آ گئی

ٹی ایل پی پر پابندی ہٹانے کی اپیل ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سے کی گئی۔ خط ٹی ایل پی کی مجلس شوری کے اراکین غلام غوث بغدادی اور انجینئر حفیظ اللہ علوی کے دستخطوں سے جاری کیا گیا۔ خط میں حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان غلط فہمی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے کی فیصلے کی واپسی ہوگئی۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے ٹی ایل پی کی طرف سے لکھے گئے خط کی کاپی حاصل کرلی۔ ٹی ایل پی پر پابندی ہٹانے کی اپیل ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سے کی گئی۔ خط ٹی ایل پی کی مجلس شوری کے اراکین غلام غوث بغدادی اور انجینئر حفیظ اللہ علوی کے دستخطوں سے جاری کیا گیا۔ خط میں حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان غلط فہمی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان حالات کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی،‏ وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ ایسا رویہ اختیار نہیں کیا جائے گا۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی ریاستی قانون اور ضوابط کے مطابق عمل کرے گی اور آئین پاکستان کی پابندی کی جائے گی۔ خط میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹی ایل پی کا نام کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالا جائے۔ حال ہی میں کچھ ناخوشگوار واقعات ہوئے جس سے دونوں اطراف نقصان ہوا، دونوں اطراف سے معززین کی مداخلت اللہ کی رحمت سے کم نہیں ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button