نمائندہ وائس آف پیپل:انہوں نے کہاہم رشوت خوروں کے خلاف جہاد کررہے ہیں .رشوت اس انداز میں ہوتی ہے کہ جب ٹھیکدار کام کر لیتا ہے تو اسکی فائل کو روک لیا جاتا ہے .اور جب تک انکو نوازہ نہ جائے اس وقت تک انکی فائل کو پاس نہیںکیا جاتا.
پی ایچ اے شعبہ فنانس ٹھیکداروں کی فائلیں بلا جوازروک لیتا ہے،بارہا معاملےکواعلیٰ حکام کےسامنےلانے پر بھی ادائیگیاں بحال نہیں ہوتیں،جس سے آپریشن مشینری کا کام ر ک جاتا ہے،شہر میں پودوں کو پانی دینےوالےواٹر باوزرزکو بھی پانی فراہم نہیں ہوتا.اور اس کی سب سے بڑی وجہ چھوٹے سے لیکر بڑے افسر وں کا کرپشن میں ملوث ہونا ہے. پی ٹی آئی کی حکومت نے آکر اس کی بہت روک تھام کی اور بہت سے کرپٹ مافیا لوگوں کو معطل کیا اور کفرے کردار تک پہنچایا.