انٹرٹینمینٹ

معروف بھارتی گلوکارہ کیخلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری

سابق بگ باس کنٹسٹنٹ اور مشہور ہریانوی رقاصہ و گلوکارہ سپنا چوہدری کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکارہ سپنا چوہدری اس وقت ایک مشکل صورتحال میں درپیش ہیں۔

سابق بگ باس کنٹسٹنٹ اور مشہور ہریانوی رقاصہ و گلوکارہ سپنا چوہدری کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکارہ سپنا چوہدری اس وقت ایک مشکل صورتحال میں درپیش ہیں۔
اسکی وجہ یہ ہے کہ لکھنو کی ایک عدالت نے ان کے گرفتاری کے وارنت جاری کردیے ہیں۔
سپنا چوہدری پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک پروگرام منسوخ کیا لیکن ٹکٹ ہولڈرز کو ان کی رقم واپس نہیں لوٹائی، جس پر لکھنو کی عدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
تاہم اس کیس کےحوالے سے عدالت کے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ شنتانو تیاگی نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ان احکامات پر 22 نومبر تک عملدرآمد کرایا جائے۔
یاد رہے کہ یہ اس کیس کی سماعت کی آئندہ تاریخ ہے۔ اس سے قبل سپنا نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ ان کے خلاف ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے۔
واضح رہے کہ عدالت نے سپنا چوہدری کو ریلیف دینے سے انکار کردیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button