پاکستانتازہ ترین

تھانے میری توجہ کا مرکز ہیں جبکہ تھانوں اور ماتحتوں کی حالت بہتر بنانا میرا مشن ہے: سی سی پی او لاہور

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے آج تھانہ شاہدرہ کا دورہ کیا۔ایس ایس پی ایڈمن مبشر میکن،ایس پی سٹی آپریشنز رضوان طارق،ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید ان کے ہمراہ تھے

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے آج تھانہ شاہدرہ کا دورہ کیا۔ایس ایس پی ایڈمن مبشر میکن،ایس پی سٹی آپریشنز رضوان طارق،ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید ان کے ہمراہ تھے۔ایس ڈی پی او شاہدرہ،ایس ایچ او،انچارچ انوسٹی گیشن سمیت تھانہ شاہدرہ کا پورا سٹاف موقع پر موجود تھا۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے تھانہ شاہدرہ کے افسران اور عملے سے گفتگو کی، ان کےمسائل سے آگاہی حاصل کی اور حل کے لئے موقع پر احکامات دیئے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ تھانے میری توجہ کا مرکز ہیں جبکہ تھانوں اور ماتحتوں کی حالت بہتر بنانا میرا مشن ہے۔فیاض احمد دیو نے مزید کہا کہ تھانے ہمارا خاندان،سٹاف ہمارے فیملی ممبرز ہیں،ان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔سی سی پی او نے ہدایت کی کہ افسران اپنے ماتحت عملے کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں اور مسائل کے حل میں بھرپور مدد کریں۔سی سی پی او نے کہا کہ تھانوں کی صفائی ستھرائی،سہولیات کی فراہمی اور ماحول خوشگوار بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ فیاض احمد دیو نے کہا کہ تھانے محکمہ پولیس کا آئینہ ہیں، ان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے سائلین اور ماتحتوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں، فیاض احمد دیو نے کہا کہ افسران اپنے ماتحت عملے کے بارے میں مکمل معلومات رکھیں،خوش اخلاقی سے پیش آئیں،مسائل حل کریں۔سربراہ لاہور پولیس نے خبردار کہا کہ کرائم کنٹرول،ضابطہ اخلاق کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔جزا سزا قانون ضابطہ کے تحت ہو گی،پسند ناپسند کا عمل دخل نہیں ہو گا۔فیاض احمد دیو نے کہا کہ ہفتے میں دو سے تین تھانوں کا دورہ کرکے مسائل سے آگاہی حاصل کروں گا۔سی سی پی اوسی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کی طرف سے دوران ملازمت کبھی غیر حاضر نہ ہونے والے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا گیق۔ایس ایس پی ایڈمن مبشر میکن نے اہلکاروں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔سی سی پی او لاہور نے تھانے کےفرنٹ ڈیسک،رپورٹنگ روم، حوالات، ریکارڈ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے تھانے کا ریکارڈ، رجسٹرز، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔سی سی پی او لاہور نے صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شاہدرہ کو ایک ہفتے کی مہلت دی

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button