آئین و قانون کے دائرے سے باہر تقریر کی حمایت نہیں کرتے: سپریم کورٹ بار
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عاصمہ جہانگیر سے متعلق کانفرنس پر وضاحت جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وضاحت کی ہے ک
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عاصمہ جہانگیر سے متعلق کانفرنس پر وضاحت جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ پیمرا نے کچھ لوگوں پر پابندی عائد کی ہے مگر ان کے خطاب پر پابندی نہیں ہے، اس لیے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مقررین کے خیالات سے بار کا کوئی تعلق نہیں۔
سپریم کورٹ بار نے اعلامیے میں کہا کہ یہ بار صرف جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، ہم آئین و قانون کے دائرے سے باہر کسی تقریر کی حمایت نہیں کرتے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ عاصمہ جہانگیر آزادئ اظہار رائے کی علم بردار تھیں، ان کے لیے کانفرنس کا مقصد ڈائیلاگ کے لیے ایک فورم فراہم کرنا تھا۔
سپریم کورٹ بار نے تقریب میں شرکت پر چیف جسٹس صاحبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بار کے لیے ان کی شرکت باعث اعزاز ہے، اور یہ بار ہمیشہ جمہوریت، قانون، عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑی رہے گی۔