مشرق وسطیٰ

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ سکندر ذیشان

دھواں دینے والی پبلک سروس وہیکل کے خلاف پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے انفورسمنٹ ونگ نے سخت کاروائیاں شروع کردیں.انسداد اسموگ کے لئ

لاہور (نمائندہ وائس آف پیپل)دھواں دینے والی پبلک سروس وہیکل کے خلاف پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے انفورسمنٹ ونگ نے سخت کاروائیاں شروع کردیں.انسداد اسموگ کے لئے سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ سکندر ذیشان کی ہدایت پر ڈی جی ایم انفورسمنٹ فیصل یوسف کی زیرنگرانی انفورسمنٹ ونگ نے 10109 پبلک ٹرانسپورٹ وہیکل کے خلاف کروائی جبکہ 2105 کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا.
انسداد سموگ مہم کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ سکندر ذیشان کی ہدایات پر ڈپٹی جنرل مینیجر انفورسمنٹ فیصل یوسف کی زیرنگرانی، پبلک سروس ٹرانسپورٹ کے خلاف، پی ٹی سی کے انفورسمنٹ ونگ کے افسران نے 9741 پبلک سروس گاڑیوں کو 21 لاکھ 9 ہزار کے جرمانے کئیں جبکہ 2005 کو مختلف تھانوں میں بند کروا دیا اور معمولی نوعیت والی 1938 کو وارننگ جاری کی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ٹرانسپورٹ انفورسمنٹ ونگ نے انسداد سموگ مہم پر شہر بھر میں دھواں چھوڑنے والی متفرق پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چلان ٹکٹ جاری کئیں جبکہ زیادہ دھواں دینے والی پبلک وہیکل کو بند کروا دیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ سکندر ذیشان نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہمارا سب کا قومی فریضہ ہے کسی پبلک سرویس وہیکل کوانسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی کے انفورسمنٹ افسران سموگ کو روکنے اور بچنے کے لیے کارروائی کے ساتھ ساتھ عوام کو آگاہی بھی دیںے رہے ہیں۔ کارروائی کے ساتھ آگاہی مہم کے ذریعے ہی اس آفت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔سموگ سے سانس لینے میں دشواری، گلے اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے شدید خطرات لاحق ہے۔ سموگ کے خاتمے کے لیے مل کر کوششوں کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی جنرل مینیجر انفورسمنٹ فیصل یوسف نے کہا ہے کہ انسداد سموگ کے لیے ٹرانسپورٹ انفورسمنٹ انسپکٹرز اسی طرح مہم جاری رکھیں گئیں اور اس کے ساتھ کرونا ایس او پیز کو بھی چیک کیا جاتا رہے گا۔ روٹ پرمٹ و فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی اور دھواں خارج کرنے والی پبلک سروس ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پر چلنے نہیں دیا جائے گا۔ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی انفورسمنٹ ونگ کے افسران محکمہ ماحولیات اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر شہر میں چلنے والی غیر قانونی اور زیادہ دھواں دینے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button