انٹرٹینمینٹ

کپل کے شو میں آج تک کن 5 معروف شخصیات نے شرکت نہیں کی؟

معروف کامیڈین کپل شرما کا شو 'دی کپل شرما شو' بالی وڈ فلموں کی تشہیر کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں سلمان خان، شاہ رخ خان سے لے کر امیتابھ بچن اور اکشے کمار تک، بالی وڈ کے کئی بڑے ستارے اپنی فلموں کی تشہیر کر چکے ہیں۔

معروف کامیڈین کپل شرما کا شو ‘دی کپل شرما شو’ بالی وڈ فلموں کی تشہیر کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں سلمان خان، شاہ رخ خان سے لے کر امیتابھ بچن اور اکشے کمار تک، بالی وڈ کے کئی بڑے ستارے اپنی فلموں کی تشہیر کر چکے ہیں۔
لیکن اب بھی کئی ایسے نام ہیں، جو آج تک بار بار دعوت ملنے کے باوجود کپل شرما کے کسی بھی شو میں نظر نہیں آئے۔
کپل 2013 سے ٹی وی پر کامیڈی شوز کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اس کے بعد سے عامر خان کی’دھوم 3′ (2013)، ‘پی کے’ (2014)، ‘دنگل’ (2016) اور ، ‘ٹھگز آف ہندوستان’ (2018) جیسی فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں۔
عامر کو کئی بار شو میں آنے کی دعوت دی گئی لیکن ہر بار انہوں نے یہ کہہ کر پیشکش ٹھکرا دی کہ وہ کسی بھی شو میں اپنی فلموں کی تشہیر نہیں کریں گے۔
کپل شرما کے شو میں ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل، وسیم اکرم، شعیب اختر سمیت کئی لیجنڈ کھلاڑیوں نے شرکت کی لیکن اب تک بھارتی سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی شو میں نظر نہیں آئے۔
دراصل، کپل نے کئی بار دھونی کو شو میں مدعو کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ہر بار مصروف شیڈول کی وجہ سے پیشکش ٹھکرا دی۔
لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر بھی کپل کے شو میں بطور مہمان کبھی شریک نہیں ہوئے۔ یہاں تک کہ ان کی اہلیہ انجلی کو بھی سابق کرکٹر اور ایک عرصے تک شو کا حصہ رہنے والے نوجوت سنگھ سدھو نے شو میں آنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ نہیں آئیں۔
سپر اسٹار رجنی کانت کو بھی کئی بار شو میں مہمان بننے کے لیے مدعو کیا گیا لیکن انہوں نے کبھی بھی شو کا حصہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ رجنی کانت حال ہی میں فلم ‘اناتھے’ میں نظر آئے۔
کپل شرما خود بھی گلوکاری کرتے ہیں اور لتا منگیشکر کے بہت بڑے مداح بھی ہیں۔ کپل نے انہیں بھی کئی بار شو میں مدعو کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار وہ ناکام رہے۔ لتا منگیشکر نے ہر بار ان کی پیشکش ٹھکرا دی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button