مشرق وسطیٰ

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی، شہریوں کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔ بلال صدیق کمیانہ

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس اجلاس میں عام انتخابات 2024ء کے پُرامن انعقاد کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا جائے۔ سی سی پی او لاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت سی سی پی او آفس میں سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عام انتخابات 2024ء کے پُرامن انعقاد کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایس پی(سیکورٹی) نے اجلاس کوعام انتخابات کے سیکورٹی پلان سے متعلق بریفنگ دی۔
سی سی پی او لاہور نے متعلقہ افسران کو انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے جامع سیکورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن، ضلعی انتظامیہ اوردیگر حکومتی اداروں کو بھر پور معاونت فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کے پولنگ سٹیشنز،پولنگ کیمپس، ریٹرنگ آفیسرز، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرزکے دفاتر کے سیکیورٹی پلان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کنٹرول رومزکے ذریعے موثر مانیٹرنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ انتخابی ضا بطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی اور ہوائی فائرنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ سی سی پی اونے کہا کہ الیکشن کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز بلڈنگز اور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، ناکوں کے قیام، بیرئیرز، خار دار تاروں،میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھرو گیٹس،لیڈیز سرچ کیبن و دیگر انتظامات کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ڈے پر ڈولفن فورس کی ٹیمیں مؤثر پٹرولنگ کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ الیکشن ڈے پر عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس بھی تعینات کی جائے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی(آپریشنز)سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن) عمران کشور، ڈی آئی جی(سیکورٹی) کامران عادل، ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز) سید علی رضا، ایس پی(سیکیورٹی) اخلاق اللہ تارڑنے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button