کینیڈا میں قتل کی وارداتوں نے گذشتہ 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
کینیڈا کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں قتل کی مختلف وارداتوں میں امسال 743 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ یہ تعداد گذشتہ 15 سالوں میں ہر سال قتل ہونیوالے کینیڈین شہریوں کی تعداد سے زیادہ ہے
کینیڈا کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں قتل کی مختلف وارداتوں میں امسال 743 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ یہ تعداد گذشتہ 15 سالوں میں ہر سال قتل ہونیوالے کینیڈین شہریوں کی تعداد سے زیادہ ہے
اسلام ٹائمز۔ سال 2020ء کے دوران قتل ہونے والے کینیڈین شہریوں کی تعداد، سال 2005ء کے بعد سے کینیڈا میں قتل ہونے والے افراد کی سالانہ شرح سے تجاوز کر گئی ہے۔ کینیڈین پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں سال 2020ء میں وقوع پذیر ہونے والی قتل کی وارداتوں کے اعدادوشمار کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ اور مسلسل لاک ڈاؤن شہریوں کے درمیان موجود تناؤ میں شدید اضافے کا باعث بنا ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق سال 2020ء میں 743 جبکہ سال 2019ء میں کل 687 افراد قتل ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال پورے کینیڈا میں قتل کی وارداتوں میں 1.95 فیصد اضافہ ہوا ہے جو گذشتہ 15 سالوں کے دوران قتل کی وارداتوں میں سالانہ اضافے کی سب سے زیادہ شرح ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں سال 1991ء میں قتل کی وارداتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا تھا جس کی شرح 2.69 فیصد تھی جبکہ امریکہ میں سال 2020ء کے دوران یہی شرح 6.5 فیصد رہی ہے جسے میڈیا کی پہنچ سے دور رکھا جا رہا ہے۔