
آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 ٹاکرا، ٹریفک کے فول پروف انتظامات
02 ایس پیز، 10 ڈی ایس پیز، 38 سے زائد انسپکٹٹرز اور 1536 ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک اسسٹنٹس ائیرپورٹ، ہوٹل، اسٹیڈیم اور ڈائیورشن پوائنٹس پر فرائض سرانجام دیں گیں، سی ٹی او لاہور
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے پاکستان نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹی 20 میچوں کےلئے ٹریفک کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی، کرنا شروع کردئیے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج 14 اپریل بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا، دوسرے میچ 15 اپریل بروز ہفتہ اور تیسرا ٹی20 میچ 17 اپریل بروز سوموار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تینوں میچز کیلئے ٹریفک پولیس نے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ایس پی صدر آصف صدیق اور ایس پی سٹی شہزاد خان نے مختلف پوائنٹس، پارکنگ اسٹنڈز، روٹس کا وزٹ کیا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ایس پی صدر آصف صدیق اور ایس پی سٹی شہزاد خان کی زیرنگرانی 10 ڈی ایس پیز، 1536 ٹریفک اہلکار ہوٹل، ائیرپورٹ، قذافی اسٹیڈیم اور پارکنگ پوائنٹس پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 03 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ گورنمنٹ کالج گلبرگ، لبرٹی پارکنگ اور ایل ڈی اے پلازہ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے، ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹریفک کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ٹیموں کی آمد و روانگی پر روڈز کو کم سے کم وقت کےلئے بند کیا جائے گا، کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا، کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا، میچوں کے دوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگی، مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ٹریفک پلان کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ کینال روڈ سے آنے والے شائقین کرکٹ فیروزپور روڈ سے گیٹ گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکتے ہیں، ٹھوکر نیاز بیگ سے آنے والے شائقین کرکٹ کیمپس پل برکت مارکیٹ، کلمہ انڈرپاس سے گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکیں گے، کینٹ، ڈیفنس، کیولری سے آنے والے شائقین کرکٹ فردوس مارکیٹ سے حسین چوک، لبرٹی پارکنگ اور سن فورٹ ہوٹل پارکنگ میں پارک کرسکتے ہیں، قصور، کاہنہ ماڈلٹاؤن سے آنے والے شائقین کرکٹ فیروزپور مین گیٹ اور سینٹرل پارک کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ کالج میں پارکنگ کرسکیں گے، علاوہ ازیں پیدل آنے والے شائقین کرکٹ فیفا گیٹ، لبرٹی اور گورنمنٹ کالج سے اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائیگا.