مشرق وسطیٰ

سرور فاؤنڈیشن سے پنجاب آب پاک اتھارٹی کسی بھی قسم کی معاونت حاصل نہیں کر رہی.ترجمان پنجاب آب پاک اتھارٹی

ترجمان ہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ادارے کے تمام منصوبے پیپرا رولز کے تحت مکمل کئے جا رہے ہیں اور پانی کے تمام منصوبوں کو شفافیت اور غیر جانبداری سے مکمل کیا جا رہا ہے

ترجمان ہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ادارے کے تمام منصوبے پیپرا رولز کے تحت مکمل کئے جا رہے ہیں اور پانی کے تمام منصوبوں کو شفافیت اور غیر جانبداری سے مکمل کیا جا رہا ہے.انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مخصوص سوشل میڈیا چینلز آب پاک اتھارٹی اور سرور فاؤنڈیشن کے خلاف من گھڑت خبریں چلا رہے ہیں۔ پنجاب آب پاک اتھارٹی میں سرور فاؤنڈیشن کا کوئی بھی منصوبہ زیر تکمیل نہیں ہے۔
سرور فاؤنڈیشن سے پنجاب آب پاک اتھارٹی کسی بھی قسم کی معاونت حاصل نہیں کر رہی اور اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ سرور فاؤنڈیشن کیساتھ شراکت داری کا کوئی منصوبہ زیر غور بھی نہیں.منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے گورنر پنجاب اور آب پاک اتھارٹی کی ساک کو مجروح کرنا مقصد ہے۔سرکاری سطح پر سرور فاؤنڈیشن اور آب پاک اتھارٹی کے معابین کسی بھی قسم کا معاہدہ نہیں کیا گیا.اس طرز کی تمام من گھڑت اور صحافتی اصولوں کے خلاف خبروں کی سختی سے تردید کی جاتی ہے.مخالفین سیاسی مجبوری کی وجہ سے حکومتی منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button