مشرق وسطیٰ

گزشتہ ماہ کے دوران 13656جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر گرفتار کئے،سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ

نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2862قانون شکن عناصر کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج،8113اشتہاری،عادی مجرمان اور عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے،اے کیٹیگری کے 723اشتہاری مجرم شامل،ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن میں08 کلاشنکوف،47رائفلز، 38بندوقیں،648پسٹلز اور ریوالور،04 ہزار سے زائد گولیاں برآمد،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران979 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برامد،

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے لاہور پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔پولیس کارکردگی میں بہتری کے لئے مربوط اور موثر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور پولیس نے سال نو کے پہلے ماہ کے دوران جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 13 ہزار 656جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے۔سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ شہر میں بدمعاشوں،رسہ گیروں اور شہریوں کو اسلحہ کی نمائش سے ہراساں کرنے والے750 ملزمان گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ناجائز اسلحہ کے خلاف اس گرینڈ آپریشن کے دوران 08 کلاشنکوف،46 رائفلز،38 بندوقیں،648پسٹلز اور ریوالور جبکہ 04ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طورپر 979 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 371 کلوگرام سے زائد چرس،07کلو 500گرام سے زائد ہیروئن،450گرام آئس، 16 کلو گرام افیون اور 11312 لٹر شراب برآمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 412 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔قمار بازوں کے خلاف 95 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی 20 لاکھ 15ہزار روپے سے زائد رقم برآمدکی گئی۔مزید براں جنوری میں لاہور پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 8113اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔کیٹیگری اے کے 723،کیٹیگری بی کے 5088اشتہاری و عدالتی مجرمان،2302 ٹارگٹڈ مجرم اور 3864عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 383ملزمان گرفتار کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 04 ہزار سے زائد پتنگیں اور 500 سے زائد ڈور چرخیاں نیز بڑی تعداد میں پتنگ سازی کا سامان بھی برامد کیا گیا۔لاہور پولیس نے ہوائی فائرنگ کے جرم میں 157 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔ جنوری میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2862 قانون شکن عناصر کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت 289،آرمز ایکٹ کے تحت 741، کرایہ داری ایکٹ میں 1420قانون شکن عناصر،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 408 جبکہ نفرت انگیز مواد کیسز میں 04 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button