واسا نے سموگ سے بچاؤ کا حل نکال لیا،سموگ بھگاو، سائکل چلاو
واسا لاہور نے سائیکل چلاؤ دھواں مکاؤ کاعملی نمونہ پیش کردیا، بڑھتی سموگ کے پیش نظر ایم ڈی واسا سمیت افسران اور ملازمین سائیکل پر دفتر پہنچے۔
لاہور وائس آف پیپل- واسا لاہور نے سائیکل چلاؤ دھواں مکاؤ کاعملی نمونہ پیش کردیا، بڑھتی سموگ کے پیش نظر ایم ڈی واسا سمیت افسران اور ملازمین سائیکل پر دفتر پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق واسا لاہور کی جانب سے شہر میں سموگ کے تدارک کیلئے عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ایم ڈی واسا سمیت افسران اور عملہ سائیکلوں پر دفاتر پہنچے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے بتایا کہ سموگ کے پیش نظر ہفتے میں ایک دن سائیکلوں پر دفاتر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔واسا ہیڈ آفس گلبرگ کا عملہ ڈی ایم ڈی آپریشن غفران احمد کی قیادت میں قافلے کی شکل میں ایف سی کالج انڈرپاس سے واسا ہیڈ آفس پہنچا۔
ڈی ایم ڈی آپریشن غفران احمد سمیت، ڈی ایم ڈی انجنئیرنگ رانا عبدالمنان، ڈائریکٹر پی آر امتیاز غوری، ڈائریکٹر گنج بخش ٹاؤن سہیل سندھو، ڈائریکٹر فائنانس آصف فیاض، ڈائریکٹر گلبرگ ٹاؤن عبدالطیف ڈپٹی ڈائریکٹر جی آئی ایس محمد رحمان، پی ایس ٹو ایم ڈی فرحت عباس اور دیگر افسران بھی سائیکل پر دفتر پہنچے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا تھا کہ شہریوں میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنا چاہتے ہیں، سائیکل چلانے کے متعدد فائدے ہیں۔ انسان کی صحت پر بھی سائیکلنگ سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔عوام میں سائیکلنگ کے رجحان کو فروغ دینا چاہتے ہیں.سموگ کے پیش نظر تمام عملہ اور افسران ہفتے میں ایک دن سائیکلوں پر دفتر آتے ہیں۔سموگ کے تدارک کیلئے واسا لاہور کا فعال کردار جاری ہے۔سموگ کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر 15 اکتوبر سے ہیوی مشنری کے استعمال کو بھی محدود کر دیا گیا، ایم ڈی واسا زمہ دار شہری ہونے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔