این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع،سکیورٹی ہائی الرٹ
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈ آف کنڈکٹ پر من و عن عملدرآمد کروائیں گے.امن و امان اولین ترجیح،انتخابی عمل میں شامل تمام جماعتیں ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں.کسی بھی شخص کو ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے، قانون شکنی کی اجازت ہر گز نہیں.
لاہور: این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈ آف کنڈکٹ پر من و عن عملدرآمد کروائیں گے.امن و امان اولین ترجیح،انتخابی عمل میں شامل تمام جماعتیں ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں.کسی بھی شخص کو ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے، قانون شکنی کی اجازت ہر گز نہیں.
تفصیلات کے مطابق چھ ایس پیز،14 ایس ڈی پی اوز،44 ایس ایچ اوز سمیت دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں.ڈولفن سکواڈ،پیرو،کوئیک ریسپانس فورس ٹیمیں بھی پولنگ سٹیشنز کے اطراف پٹرولنگ کریں گی.پولنگ اسٹیشنز پر جاری سرگرمیوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور تمام سینئر پولیس افسران پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی انتظامات کو خود چیک کررہے ہیں. اے کیٹیگری کے 22،بی کیٹیگری کے 198،سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں،گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وویمن ٹاؤن شپ میں سپشل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے.
لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پولنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے 2ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ، جبکہ رینجرز اہلکار بھی گشت کر رہے ہیں۔ووٹرز کو مکمل چیکنگ کے بعد پولنگ اسٹیشنز میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے .
یاد رہے ضمنی انتخاب کیلئے شائستہ پرویز ملک سمیت 14 امیدوار میدان میں اترے ہیں جبکہ 4 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ۔ 254 میں سے 21 انتہائی حساس جبکہ 199 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔