
عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور متوازن خاندان بارے شعور و آگاہی کی فراہمی میں کسی قسم کی کو تا ہی سامنے نہ آنے پائے، سائرہ افضل تارڑ
محکمہ بہبود آبادی کے افسران وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویزن کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں.صوبہ بھر کے تمام پاپولیشن ویلفئیر افسران کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کا عمل شروع
(سید عاطف ندیم-پاکستان):وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوآرڈینٹر برائے پا پولیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی کے افسران وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویزن کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار ونصب العین بنائیں۔صوبہ بھر کے تمام پااپولیشن ویلفئیر افسران کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور متوازن خاندان بارے شعور و آگاہی کی فراہمی میں کسی قسم کی کو تا ہی سامنے نہ آنے پائے۔ تمام افسران اپنی کار کردگی میں مذید بہتری کیلئے دستیاب وسائل کا منصفانہ استعمال کرتے ہوئے اہداف کے حصول کو ہر صورت ممکن بنائیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ثمن را ئے،ایڈیشنل سیکر ٹری ایڈمن عدنان شہزاد،ایڈیشنل سیکر ٹری ٹیکنیکل ڈا کٹر نائلہ الطاف و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کوآرڈینٹر برائے پا پولیشن نے محکمہ کی کارکردگی و مانیٹرنگ رپورٹس اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہو ں نے صوبہ بھر میں قائم محکمہ بہبود آبادی کے ہسپتا لوں اور فلاحی مراکزکی پیش کردہ کارکردگی ر پورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے زور دیا کہ وہ شبانہ روز محنت سے ان کی ظاہری صورت حال کو مذید بہتر بنائیں۔ انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین کی حاضری،بہبود آبادی کی دستیاب سہولیات،عوامی آگاہی ا ور آبادی سے متعلق سہولیات کو دیگر محکموں کی باہمی مشاورت اور رضامندی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ انہوں نے محکمہ کے افسران پر زور دیا کہ عوام ا لناس کی آگا ہی اور دستیاب سہولیات کی بہتری کے لئے فوری طور پر مزید اقدامات عمل میں لائے جائیں۔