مشرق وسطیٰ

مقامی ماہی گیروں کے گھروں میں فاقے پڑرہے ہیں: ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی

وادر میں ماہی گیروں کا معاشی قتل اور منشیات کے خاتمہ کیلئے حکومت کو کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ جماعت اسلامی پاکستان خواتین ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثمینہ سعید نے میڈیا سے

لاہور:گوادر میں ماہی گیروں کا معاشی قتل اور منشیات کے خاتمہ کیلئے حکومت کو کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ جماعت اسلامی پاکستان خواتین ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثمینہ سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی کہا کہ سمندر میں غیرقانونی طور پر مچھلیوں کے شکار کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، ا س سے نہ صرف گوادر کے مقامی ماہی گیروں کا معاشی قتل ہو رہا ہے جبکہ سمندری حیات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہی گیر بھائی سمندر جاتے ہیں تو ان کے ہاتھ کچھ نہیں لگتا، وہ خالی ہاتھ واپس آتے ہیں۔ مقامی ماہی گیروں کے گھروں میں فاقے پڑرہے ہیں، اس کے علاوہ گوادر جو کہ منشیات کا گڑھ بن چکا ہے اور ہماری نوجوان نسل اس سے متاثر ہو رہی ہے اس کیلئے منشیات کا خاتمہ ضروری ہو چکا ہے، حکومت کو اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے بلند وبانگ دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں مگر یہ کیسی ترقی ہے کہ مقامی لوگوں کو روزگار مل رہا ہے اور نہ ہی ان کو بنیادی حقوق میسر ہیں۔ گھروں میں پینے کے لیے صاف پانی دستیاب نہیں، بجلی، تعلیم اور صحت کی سہولیات پرکوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ حکومت کو چاہیے کہ یہاں پر روزگارمہیا کریں اور انڈسٹری لگائےں جس سے مقامی لوگوں کو روزگار میسر ہو اور اس کے علاوہ صحت کے شعبے میں بھی طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button