مشرق وسطیٰ

پی ایچ اے کی سالانہ ”گل داؤدی نمائش ”کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

پی ایچ اے کی سالانہ ''گل داؤدی نمائش ''کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اس حوالے سے چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے گل داؤدی نمائش کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

لاہور: پی ایچ اے کی سالانہ ”گل داؤدی نمائش ”کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اس حوالے سے چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے گل داؤدی نمائش کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ چیئرمین پی ایچ اے کونمائش کی تیاریوں کے حوالے سے افسران کی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کیلئے گل داؤدی نمائش پی ایچ اے کا دلفریب تحفہ ہے۔ سالانہ ” گل داؤدی نمائش ” کا افتتاح 7 دسمبر کو جیلانی پارک سلفی پوائنٹ پر کیا جائے گا۔ نمائش میں پی ایچ اے نے 100 سے زائد گل داؤدی کینایاب پھولوں کی اقسام متعارف کروائی ہے۔ نمائش میں میاواکی جنگل، بھگی، وال کلاک، قومی پرچم، کے ماڈلز گل داؤی کے پھولوں سے سجائے گئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئیاونٹ، چاٹی کی لسی سمیت دیگر ماڈلز بنائے گئے ہیں۔ گل داودی نمائش کے انعقاد پر پی ایچ اے افسران اور مالیوں کی محنت قابل تحسین ہے۔چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ شہری دلفریت گل داؤدی کے پھولوں کی نمائش دیکھنے کیلئے جیلانی پارک میں ضرور آئیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button