انٹرٹینمینٹ

الحمراء اکیڈمی فنون لطیفہ کی تعلیم اور تربیت کا تاریخی تدریسی ادارہ ہے۔ نازیہ جبیں

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں نے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا دورہ کیا۔ نازیہ جبیں،موسیقی، پینٹنگ،خطاطی و مجسمہ سازی کی کلاسسز میں گئیں،اساتذہ و نوجوانوں سے ملاقات کی۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں نے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا دورہ کیا۔نازیہ جبیں،موسیقی، پینٹنگ،خطاطی و مجسمہ سازی کی کلاسسز میں گئیں،اساتذہ و نوجوانوں سے ملاقات کی۔ نازیہ جبیں نے نوجوان طلبہ و طالبات کا کام دیکھا اور بھرپور سراہا۔نازیہ جبیں نے الحمراء اکیڈمی میں ووکل کی کلاس میں زیرتربیت آرٹسٹوں سے موسیقی سنی اور اس موقع پر کہا کہ الحمراء اکیڈمی فنون لطیفہ کی تعلیم اور تربیت کا تاریخی تدریسی ادارہ ہے،الحمراء اکیڈمی میں فنون لطیفہ کے 12شعبوں میں کلاسز جاری ہیں،ہمارا نوجوان زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے۔ نازیہ جبیں نے کہا کہ ٹیلنٹ نکھار کر الحمراء کے پلیٹ فارم سے موقع فراہم کرنا ٗ خدمت ہے،نوجوانوں کا فنون سیکھنے کا شوق قابل دیدہے، انہی سے مستقبل کے سٹارز پید اہونگے،دیر پا نتائج کے حامل اقدامات اٹھائے جائے،ترجیحات میں فن اورفنکار کی ترقی و خوشحالی سرفہرست ہے۔نازیہ جبیں نے خطاطی ورکشاپ میں بنائے گئے فن پاروں کی نمائش کرنے کی ہدایت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button