مشرق وسطیٰ

شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے کرائم فائٹنگ سٹرٹیجی پر فوکس ہے۔سی سی پی او لاہور

کیپٹل سٹی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے کرائم فائٹنگ سٹرٹیجی پر فوکس ہے۔

کیپٹل سٹی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے کرائم فائٹنگ سٹرٹیجی پر فوکس ہے۔
تھانوں می اچھے انفراسٹرکچر، ماحول،مثالی پولیسنگ اوع مثبت رویوں سے شہریوں کی خدمت یقینی بنائیں گے۔جدید ٹیکنالوجی،انتظامی اصلاحات،پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ذریعے پولیس کی مجموعی کارکردگی اور مختلف یونٹس کا انتظامی و سٹرٹیجک ڈھانچہ مزیدبہتر بنایا جا رہا ہے۔لاہور پولیس نے قبضہ مافیا کےخلاف خصوصی مہم کے تحت اینٹی قبضہ سیل،ہیلپ لائن 1242 کے قیام کے علاوہ خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دیں۔رواں سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران قبضہ مافیا سے شہریوں اورسرکاری زمینوں جائیدادوں کے مجموعی طور پر 114 ارب روپے مالیت کے 5711 کنال رقبہ پر مشتمل 743 قبضے واگذار کروائے گئے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 39 ہزار318 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔رواں سال کے دوران 1608 ڈکیت گینگز کے 3856ارکان گرفتار کئے گئے۔ملزمان سے 63کروڑ 03 لاکھ 28 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال بھی برآمد کیا گیا۔ملزمان سے 73 کاریں،3528 موٹر سائیکلز، 122دیگر گاڑیاں،36لیپ ٹاپ اور 3435موبائل فونز بھی برامد کئے گئے۔سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ شہر میں بدمعاشوں،رسہ گیروں اور شہریوں کو اسلحہ لہرا کے ہراساں کرنے افراد اور ناجائز اسلحہ کے خلاف رواں سال گرینڈ آپریشن کے دوران 5960 ملزمان گرفتارکرکے ان کے قبضے سے65 کلاشنکوف،525رائفلز،299بندوقیں،39657پسٹلز، 07کاربین،36ریوالور اور 57ہزار 300سے زائد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 5957مقدمات درج کئے گئے۔فیاض احمد دیو نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طورپر 8468 ملزمان کوگرفتار کرکے 8362 مقدمات درج کئے گئےجبکہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے90کلوگرام سے زائد ہیروئن،3717کلوگرام سے زائد چرس،26کلو گرام سے زائد آئس،169کلوگرام افیون اور 92 ہزار 700 لٹر شراب برآمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح رواں سال کے دوران قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 4615 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف 898 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے قمار بازی پر لگائی گئی 91 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد رقم برآمدکی گئی۔مزید براں لاہور پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 16419عدالتی مفرور،اشتہاری و عادی مجرم بھی گرفتار کئے۔کیٹیگری اے کے1013،کیٹیگری بی کے 8505 اشتہاری مجرمان،1909ٹارگٹڈ مجرم جبکہ 4992 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔قحبہ خانوں کے خلاف کاروائی کے دوران 443،ہوائی فائرنگ پر601 جبکہ ون ویلنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1555 مقدمات درج کرکے قانون شکن عناصر کو حراست میں لیا گیا۔پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ملزمان گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں 10503مقدمات درج کئے گئے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے01 لاکھ 18ہزار27پتنگیں،18368مختلف ڈوریں اور بڑی تعداد میں پتنگ سازی کا سامان بھی برامد کیا گیا۔فیاض احمد دیو نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button