لیسکو کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی زیر صدارت جوائنٹ ورکس کونسل کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا
لیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی زیر صدارت جوائنٹ ورکس کونسل کا اجلاس۔لیسکو ورکرز یونین کے نمائندؤں کی شرکت
لیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی زیر صدارت جوائنٹ ورکس کونسل کا اجلاس۔لیسکو ورکرز یونین کے نمائندؤں کی شرکت
لیسکو کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی زیر صدارت جوائنٹ ورکس کونسل کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر ایڈمن میاں محمد افضل، ایچ آر ڈائریکٹر آضیہ شعیب،چیف فنانس آفیسر بشری عمران، آپریشن ڈائریکٹر شاہد حیدر،ٹیکنیکل ڈائریکٹر عزیز الرحمان، منیجر ایم اینڈ ٹی رانا وسیم، منیجر جی ایس او اور جی ایس سی کے نمائندہ کے ساتھ ساتھ تمام سرکلز کے ایس ایز نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر بزرگ رہنما خورشید احمد خان، اسامہ طارق، حاجی محمد یونس، رانا عبدالشکور، ملک ظہور احمد سمیت یونین کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکوچوہدری محمد امین کا کہنا تھاکہ لیسکو میں کام کے دوران سیفٹی کے بابت تمام ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے اور اس حوالے سے کی گئی لاپرواہی پرسخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ادارے کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے اور اس کی کامیابی کے لئے ہمیں ایک ہوکر کام کرنا ہوگا۔بزرگ رہنما خورشید احمد نے اپنے خطاب میں یونین کی جانب سے نئے لائن اسٹاف کی بھرتیوں، لیسکو میں حادثات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات، لائن اسٹاف کے لئے محفوظ اور معیاری ٹی اینڈ پی کی فراہمی، اسٹاف کی اپ گریڈیشن اور آف ڈے ویجز کی جلد سے جلد فراہمی کے مطالبات پیش کئے۔ چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد امین کا کہنا تھا کہ لیسکو کے پاس اس وقت کافی تعداد میں ٹی اینڈ پی آئٹمز موجود ہیں اور معیاری ٹی اینڈ پی کی مستقل فراہمی اور لیسکو میں حادثات کی شرح کو صفر کرنے کے لئے تمام ریجن میں بکٹ کرینوں کی فراہمی کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کررہے ہیں۔ لیسکو چیف نے بتایا کہ رواں سال کے دوران 123افراد کو ڈیتھ کوٹہ پر ملازمت دی گئی ہے جبکہ500سے زائد ملازمین کو پروموٹ کیا گیا۔لیسکو چیف چوہدری محمد امین نے یونین کے مطالبے پر اس بات کا یقین دلایا کہ نئی بھرتیوں اور پروموشن کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے اس کے ساتھ ہی ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملازمین کے لئے رہائشی کوارٹروں کی درستگی بھی کی جارہی ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ ہم یونین کی جانب سے اٹھائے گئے تمام نکتوں پر متفق ہیں اور تمام قابل عمل مطالبات کو منظوری کے لئے لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے سامنے رکھا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ملازمین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی گئی۔ اس موقع پر یونین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو کو پھول بھی پیش کئے گئے۔