کاروبار

حکومت کا عوام کو مزید بجلی کے جھٹکے دینے کا پروگرام ،فی یونٹ 5.87 روپےاضافہ

حکومت نے عوام کو بجلی کے مزید جھٹکے دینے کا پروگرام بنا لیا جس کے تحت کے الیکٹرک نے بجلی مزید مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے

اسلام آباد:حکومت نے عوام کو بجلی کے مزید جھٹکے دینے کا پروگرام بنا لیا جس کے تحت کے الیکٹرک نے بجلی مزید مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے ،اگر نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست کو منظو ر کر لیا تو یہ تین ماہ میں تیسرا اضافہ ہو گا ۔
کراچی شہریوں کےلیے بجلی مذید مہنگی ہونے کا امکان ہے، کے الیکٹرک نے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ،اگر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتا ہے تو یہ تین ماہ میںتیسرا اضافہ ہو گا جس کا کراچی کے شہریوں پر مجموعی بار 5.87روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر ستمبر 2021کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 3روپے75پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے چکا ہے جبکہ اکتوبر کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 1روپے 8پیسے تک مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت بھی مکمل ہو چکی ہے، اب کے الیکٹرک نے نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 32 پیسے مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔
نیپرا نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے جلد سماعت کاع عندیہ دیا ہے ۔درخواست میںکے الیکٹرک نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 32پیسے کے اضافے کی درخواست کی ہے ۔
واضح رہے کہ نیپرا ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 3روپے75پیسے جبکہ اکتوبر کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 1روپے 8پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے اس طرح تین ماہ میں 5.87روپے فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button