صحت

بچوں کو کھانسی سے کیسے بچایا جائے؟

سردیوں کے آتے ہی جہاں متعدد موسمی بیماریاں ہر عمر کے فرد کو گھیرنے لگتی ہیں وہیں بچے سب سے پہلے اِن کا شکار ہوتے ہیں ، موسم سرما میں بچوں کو اگر صرف دو اجزا کا مرکب بنا کر چٹا دیا جائے تو اِن کی سردیاں باآسانی، سکون و آرام سے گزر سکتی ہیں۔

ہم صدیوں سے اپنے گھر میں موجود بڑے بوڑھوں کو گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے موسمی بیماریوں سے بچاؤ اور اس کے علاج کی تدابیر کرتے دیکھتے بڑے ہوئے آرہے ہیں، گھر میں بڑے بزرگوں کے ہوتے ہوئے بھی اگر ذرا سی بات کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے تو سمجھ لیں گھر میں موجود اِن تجربہ کار افراد کی مدد نہیں لی جا رہی ہے۔
نانی دادیوں سمیت جڑی بوٹیوں سے علاج کرنے والے طبیبوں کی جانب سے بھی قدرتی رس، صدیوں سے دوا کے طور پر استعمال کیے جانے والے شہد کو سو بیماریوں کا علاج قرار دیا جاتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق شہد کی تاثیرگرم ہوتی ہے اور اگر اس میں ایک اور سپر فوڈ قرار دیئے جانے والا گرم مسالہ ’دار چینی‘ کا پاؤڈر بنا کر شہد میں شامل کر کے استعال کر لیا جائے تو بچوں سمیت گھر میں بڑوں کو بھی گلے کی خراشوں، کھچ کھچ، خشک کھانسی اور نزلہ، زکام سے بچایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے تجویز کیے گئے طریقے کے مطابق 1 حصے شہد میں چوتھائی حصہ دار چینی کا پاؤڈر مکس کر لینے سے تیار ہونے والا مرکب ایک بہترین دیسی دوا کی صورت اختیار کر لیتا ہے جس کے فوائد اور نتائج متاثر کُن ثابت ہوتے ہیں۔
اس مرکب کو بچوں کو سردیوں کے آغاز سے اختتام تک دن میں دو سے تین بار ضرور چٹائیں، اسے بطور دوا بڑی عمر کے افراد بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button