مشرق وسطیٰ

ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ڈاکٹرمحمد عابد خان نے کہا ہے کہ ڈولفن و پی آریو جوان موسلادھار بارش،شدید دھند میں محتاط پٹرولنگ کریں۔

پاکستان لاہور: ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ڈاکٹرمحمد عابد خان نے کہا ہے کہ ڈولفن و پی آریو جوان موسلادھار بارش،شدید دھند میں محتاط پٹرولنگ کریں۔جرائم پیشہ عناصرکا قلع قمع کرنے کیلئے مشکوک افراد،سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ کمیونٹی پولیسنگ کے جذبے کے تحت مشکلات میں پھنسے شہریوں کی مدد کریں۔پولیس جوان، شہری کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے فیس ماسک کا استعمال کریں۔ ایس پی راشد ہدایت نے ڈولفن سکواڈوپولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام1403کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔سنگین وارداتوں میں ملوث33ملزمان گرفتارکئے گئے۔سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 07 ہزار 305 موٹر سائیکلوں،04گاڑیوں اور09ہزار500سے زائد اشخاص کی چیکنگ کی گئی۔ملزمان سے03کاریں، 13موٹر سائیکلیں،05موبائل فونزاور23ہزارسے زائد نقدی برآمدکی گئیں۔ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے قبضہ سے 17پسٹلز،05 رائفلز،21 میگزین اورسینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔جوانو ں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے457افراد کی مدد کی۔کوائف نامکمل نہ ہونے پر 24موٹر سائیکلوں،04 گاڑیوں کو تھانوں میں بند جبکہ107اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ جعلی نمبر پلیٹ والی03موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ون ویلنگ میں ملوث14،آتش بازی میں 02جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث04ملزمان گرفتارکئے گئے۔ دورانِ پٹرولنگ اشتہاری سمیت25 عادی وعدالتی مجرمان بھی گرفتارکئے گئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button