مشرق وسطیٰ

پنجاب بھرمیں 673 ٹریفک حادثات میں 02افراد جاں بحق 713زخمی ہوئے

پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 673روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 397افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

پا کستان لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 673روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 397افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔316معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (62فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 308ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور32مسافر314اور93پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ144ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت147متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 64حادثات میں 68متاثرین کے ساتھ دوسرے اور61 فیصل آباد حادثات میں 63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل715متاثرین میں 595مرد اور120خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 113فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 407افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ195زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 574موٹر سائیکلز،92آٹو رکشے73موٹر کاریں،24وین5مسافربسیں،20ٹرک اور78دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button