تازہ ترین

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ای وی ایم مشینیں دینے سے انکار

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ای وی ایم مشینیں دینے سے معذرت کر لی۔

اسلام آباد: وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ای وی ایم مشینیں دینے سے معذرت کر لی۔
ذرائع کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا گیا۔ جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خود مشین تیار نہیں کر سکتی اور جو ماڈل مشینیں بطور ماڈل دکھائی گئی تھیں وہ پرائیویٹ کمپنی کی تیار کردہ تھیں اور ابھی تک کوئی الیکٹرانک مشین نہیں خریدی۔
ذرائع کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ مشینوں کو پیپرا قوانین کے تحت خریدنا الیکشن کمیشن کا ہی استحقاق ہے۔ الیکشن کمیشن مروجہ قوانین کے تحت آنے والے انتخابات کے لیے مشینوں کی خریداری کا عمل شروع کرے، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کے پروجیکٹ کے لیے پی سی ایس آئی آر میں جگہ فراہم کی جائے گی۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے معاملے پر تمام قانونی تعاون کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تیار کردہ مشینیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، الیکشن کمیشن نے وزارت اینڈ ٹیکنالوجی سے پرائیویٹ کمپنیوں سے ای وی ایم مشینوں کی خریداری پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے 3900 مشینیں مانگ رکھی تھیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button