مشرق وسطیٰ
این سی او سی کا تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
این سی او سی نے دس فیصد سے زائد کورونا والے شہروں میں وسط فروری تک تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 10 فیصد شرح سے کم والے شہروں میں سکول کھلے رہیں گے۔
اسلام آباد: این سی او سی نے دس فیصد سے زائد کورونا والے شہروں میں وسط فروری تک تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 10 فیصد شرح سے کم والے شہروں میں سکول کھلے رہیں گے۔
این سی او سی ذرائع کے مطابق 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں 12 سال سے زائد عمر طلباء کے سکول کھلے رہیں گے۔ 12 سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسینیٹڈ طلباء کو سکول آنے کی اجازت ہو گی، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلباء مختلف ایام میں سکول آئیں گے، بچوں کی نصف تعداد سکول آ سکے گی۔
ذرائع کے مطابق12 سال سے کم عمر طلبا 3 دن 50 فیصد باقی 3 دن 50 فیصد طلبا اسکول آ سکیں گے۔ 10 فیصد شرح سے زائد شہروں میں 12 سال سے زائد سو فیصد طلبا اسکول آئیں گے۔ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔