سائنس و ٹیکنالوجی

سنہ 2021 میں دنیا کی مقبول ترین سوئس گھڑیوں کی برآمدات کا ریکارڈ

سوئٹزرلینڈ میں گھڑیوں کی انڈسٹری کی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ 2021 میں برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جو 2014 کا ریکارڈ توڑ کر 24.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

سوئٹزرلینڈ میں گھڑیوں کی انڈسٹری کی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ 2021 میں برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جو 2014 کا ریکارڈ توڑ کر 24.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سوئس واچ انڈسٹری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لگژری سیکٹر میں مضبوط بحالی کے بعد گھڑیوں کی برآمدات وبا سے قبل 2019 کے مقابلے میں 2.7 فیصد زیادہ تھیں۔ یہ 2014 کے عروج کے مقابلے میں بھی 0.2 فیصد زیادہ ہیں۔
فیڈرل آفس فار کسٹمز اینڈ بارڈر سکیورٹی نے ایک علیحدہ بیان میں کہا ہے کہ 2020 کے مقابلے میں برآمدات میں 31.2 فیصد اضافہ ہوا۔
کورونا وبا کی وجہ سے سوئس گھڑیوں کی برآمدات میں اپریل اور مئی 2020 میں کمی آگئی تھی، کیونکہ سیاحت رک گئی تھی اور سٹورز بند ہوگئے تھے۔ سال کے اختتام تک برآمدات 21.8 فیصد نیچے آگئی تھیں۔
اس دوران اچھی خبر صرف چین میں تھی جہاں گھڑیاں مقامی بوتیکس میں فروخت ہورہی تھیں۔
تاہم 2021 میں برآمدات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا، پہلے امریکہ کو اور پھر خلیجی ممالک کو۔
انڈسٹری فیڈریشن کے مطابق گذشتہ سال 2020 کے مقابلے میں امریکہ کے لیے برآمدات میں 54.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
چین کے لیے برآمدات میں 23.9 فیصد، سنگاپور کے لیے 36.5 فیصد اور متحدہ عرب امارات کے لیے 31.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تاہم تاریخی طور پر اہم برآمدی منڈیوں جیسے ہانگ کانگ، جاپان، برطانیہ اور فرانس میں برآمدات ابھی بھی وبائی امراض سے پہلے کی سطح سے نیچے رہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button