مشرق وسطیٰ

بلوچستان: بچے کے ساتھ زیادتی کے جرم میں ایف سی اہلکار کو 14 سال قید کی سزا

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مقامی عدالت نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں ایف سی کے ایک اہلکار کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مقامی عدالت نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں ایف سی کے ایک اہلکار کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔
جعمرات کو مقدمے میں سرکار کی طرف سے پیروی کرنے والے پراسکیوٹر شبیر احمد دشتی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ’سیشن عدالت تربت کے جج عبدالصبور مینگل نے مقدمے میں نامزد ملزم ایف سی اہلکار ریحان خان کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔‘
ایف سی اہلکار پر الزام تھا کہ انہوں نے گذشتہ سال اپریل میں ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں درختوں سے شہد جمع کرنے والے کم عمر بچے کے ساتھ بد فعلی کی۔
گذشتہ سال جب یہ واقعہ ہوا تو ملزم کی عدم گرفتاری کے خلاف ہوشاب میں سی پیک شاہراہ پر اور تربت میں لواحقین اور علقگ کے لوگوں نے احتجاج بھی کیا تھا جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ایف سی نے انہیں لیویز کے حوالے کیا۔
ڈسٹرکٹ پراسکیوٹر کے مطابق ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا۔ متاثرہ بچے اور اس کے بھائی نے گواہی دی جس پر عدالت نے ملزم کو دفعہ 377 کے تحت 14 سال قید کی سزا سنائی

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button