معروف بھارتی اداکارہ کا نواز شریف کیلئے تحفہ، حیران کن انکشاف
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کو ایک بم تحفے میں دینے سے متعلق معروف بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔
ممبئی: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کو ایک بم تحفے میں دینے سے متعلق معروف بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ روینہ ٹنڈن نے واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے بھی علم میں نہیں تھا کہ ان کی طرف سے بم کا تحٖٖفہ پاکستانی وزیر اعظم کو بھیجا گیا ہے، تاہم کافی عرصے بعد اس بارے معلوم ہوا۔
یاد رہے کہ سال 1999 میں کارگل جنگ کے دوران ایک تصویر سے یہ خبرسامنے آئی کہ بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک تحفہ بھیجا ہے۔واقعہ کچھ یوں تھا کہ نوازشریف کی پسندیدہ اداکاراؤں میں روینہ ٹنڈن کا نام بھی لیا جاتا تھا ، جس پر کارگل جنگ کے دوران کچھ بھارتی فوج کے شرارتی اہلکاروں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کو ایک بم بطورتحفہ بھیجنے کا فیصلہ کیا بم پر ” روینہ ٹنڈن کی جانب سے نوازشریف کے لیے”کے الفاظ درج تھے، یہ تصویر سوشل میڈیا پراکثروبیشتر وائرل ہوتی بھی نظر آتی ہے۔
بھارتی میڈیا کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے روینہ ٹنڈن نے نصیحت کی کہ کسی طرح کے معاملات کو بات چیت اور امن سے حل کرلینا چاہیے، انہوں نےکہا کہ خون کا رنگ ادھربھی لال ہے اور اُدھربھی،کسی کو بھی کسی ماں کا بیٹا یا بیٹی کھونے پرفخرمحسوس نہیں کرنا چاہیے۔انٹرویو میں روینہ نے سیاست میں انٹری، بالی ووڈ میں ادکاراؤں کو درپیش مشکلات اور کئی دیگر معاملات پر بھی بات کی ۔