کاروبار
پاکستان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء مہنگی ہونے کا امکان
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، سرف اور ٹوتھ پیسٹ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
لاہور: یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، سرف اور ٹوتھ پیسٹ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث اضافہ ناگزیر ہے اور اسٹورز پر اشیاء کی دستیابی اور فراہمی یقینی بنانے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کرنا ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافے کے بعد بھی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے کم رکھی جائیں گی، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز نے نومبر میں کوکنگ آئل 65 روپے تک فی لیٹر اور گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ کیا تھا تاہم وزیر اعظم نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا حکم دیا تھا۔