جنرل

وزیراعظم کا کراچی میں متحدہ کے کارکنوں پر پولیس تشدد کا نوٹس

زیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے پر امن مظاہرے پر کراچی پولیس کے تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے پر امن مظاہرے پر کراچی پولیس کے تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ محکمہ داخلہ ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کی ہے۔
I have taken note of the violence used by Sindh police against MQM’s peaceful protest against Sindh’s LG law, & have called for a report from Interior Ministry, Sindh CS & Sindh IG. Will take necessary action against those responsible after receiving these reports.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 27, 2022
رپورٹ ملنے کے بعد جو تشدد کا ذمہ دار ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ایم کیو ایم پاکستان کے مظاہرہن پر پولیس نے شدید تشدد کیا تھا جس سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایم کیو ایم کا دعویٰ ہے کہ ایک کارکن پولیس تشدد سے جاں بحق بھی ہوا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button