صحت

صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق کی اپنے دفتر میں عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف ملاقاتیں۔

نظام صحت میں بہتری کیلئے اگلے پانچ سال کا پلان وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پیش کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے اپنے دفتر میں عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف لوگوں نے ملاقاتیں کیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے ڈاکٹر عیس محمد نے بھی ملاقات کی۔ڈاکٹر عیس محمد نے خواجہ سلمان رفیق کو محکمہ صحت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مرسیم نواز شریف نے عوام تک صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنا اولین ترجیح ہے۔ عوام نے اعتماد کیا ہے انشاء اللہ اُن کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت خالی نعرے نہیں بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے اس موقع پر مزید کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کے بہت سے معاملات درست کرنے والے ہیں۔ نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں۔ نظام صحت میں بہتری کیلئے اگلے پانچ سال کا پلان وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پیش کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button