
پنجاب سنٹرل پولیس آفس: انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے 58 افسران کو رینک لگانے کی تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے، ترجمان پنجاب پولیس
(سید عاطف ندیم-پاکستان): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 58 افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور کے 40، گوجرانوالہ 09، گجرات 07، شیخوپورہ کے 02 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے گئے۔ پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ آئی جی پنجاب کہا کہ موجودہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ انتہائی الرٹ ہے۔ بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں پر تعینات جوان دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ رواں سال 5 ہزار پروموشنز کا ہدف ہے۔ افسران و اہلکار اپنی اے سی آرز، سروس ریکارڈ مکمل رکھیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن، بد اخلاقی پر زیرو ٹالرنس ہے اور بہترین رویوں کے ساتھ شہریوں کی خدمت کریں۔پروموشنز اور ویلفیئر کے جواب میں شہریوں کی بے لوث خدمت اور بے خوف حفاظت کریں۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک اور اے آئی جی ڈسپلن سمیت سینئر افسران موجود تھے۔