مشرق وسطیٰ

ایم ڈی واسا نے کوالٹی کنٹرول پہ غفلت برتنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دے دیا

ایم ڈی واسا محمد تنویر کی زیرِ صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ

لاہور پاکستان(وائس آف پیپل یو ایس اے):‌ایم ڈی واسا محمد تنویر کی زیرِ صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ڈی واٹرنگ سیٹ، سکر اور جیٹنگ مشینیں بھی خریدی جا رہی ہیں۔تمام ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔انہوٰ‌نے بیشتر ترقیاتی سکیموں میں کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور سست روی کا شکار سکیموں پہ خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی۔

اوریہ بھی تاکید کی کہ ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹیریل کی کوالٹی کو کوالٹی کنٹرول سے چیک کروایا جائے. ون سٹریٹ ون لائن منصوبہ کے تحت ایک گلی میں صرف ایک لائن ہی موجود ہونی چاہیے پرانی لائن کو ڈیڈ کرنا لازمی ہوگا ۔
اس میٹنگ میں ڈی ایم ڈی محمد غفران، ڈائریکٹر فنانس میاں منیر، ڈائریکٹر اقبال ٹاؤن عبد الکریم، ڈائریکٹر پلاننگ ذیشان بلال، ڈائریکٹر سہیل سندھو ،عبدالطیف ، محمد دانش، شاذل وقار سمیت دیگر افسران نے شرکت کی.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button