کاروبار

لیسکو ایسٹرن سرکل صارفین کو سہولیات کی فوری فراہمی اور اپنے ملازمین کی حفاظت کے لئے مسلسل کوشاں

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد امین کی خصوصی ہدایات پرصارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام سرکلز میں ترجیحی بنیادوں پر کام کئے جارہے ہیں

لاہور پاکستان(یو این این): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد امین کی خصوصی ہدایات پرصارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام سرکلز میں ترجیحی بنیادوں پر کام کئے جارہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایسٹرن سرکل کی فتح گڑھ سب ڈویژن میں ایک ایل ٹی پروپوزل کو مکمل کیا گیا جس سے تقریباً300 نئے صارفین مستفید ہوں گے اس کے علاوہ سرکل کہ تمام کسٹمر سروس سینٹرز بشمول ریجنل کسٹمر سروس سینٹر ایسٹرن سرکل میں جدید سہولتوں کا اجراء کیا گیاجس میں ہر آنے والے صارفین کا مسئلہ ون ونڈو آپریشن کے تحت حل کیا جائے گا۔سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل نے بتایا کہ ہر قسم کی شکایت کو 118 کہ تحت اندراج کیا جاتا ہے اور صارفین کے گھر بیٹھے ہی ان کی شکایت کا ازالہ کر دیا جاتا ہے۔ایسٹرن سرکل میں 2ماہ کے دوران کُل3,563 نئے کنکشن لگائے گئے،2,015خراب میٹر تبدیل کئے گئے اور42نئے نجی ٹرانسفارمر بھی انسٹال کئے گئے۔دریں ازاں ایسٹرن سرکل کے زیرِ اہتمام سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سپرٹینڈنگ انجینئرایسٹرن سرکل سمیت تمام ایکسئین، ایس ڈی اوز، آر او اور لائن اسٹاف نے بھر پور شرکت کی۔سیفٹی سیمینار میں عملی طور ہدایات جاری کی گئیں کہ کوئی بھی ہنگامی صورتحال کسی بھی لائن مین کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا جواز نہیں بن سکتی۔ تمام لائن مین کام سے پہلے پرمٹ ضرور لیں اور ارتھنگ ضرور کریں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ لائن سٹاف کو کام کرنے سے قبل حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرائیں اور 11Kvلائن کے لیئے پرمٹ ٹو ورک، لائنوں کی دونوں جانب ارتھ اور حفاظتی آلات کے بغیر ہرگز کام نہ کرنے دیں۔واضح رہے کہ لیسکو کی جانب سے لائن پر کام کرنے والے سٹاف کے لئے وقتاً فوقتاً سیفٹی کانفرنسز اور سیمنار کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے تاکہ لیسکو کے تمام سرکلز کے ملازمین سیفٹی سے متعلق تمام ہدایات اور ان پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں ہونے والے حادثات سے آگاہ رہیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی جان لیوا حادثے سے بچا جا سکے تاہم ملک بھر میں جاری کورونا وباء کے پیش نظر اس سلسلے کو کچھ عرصے کے لئے موخر کردیا گیا تھا لیکن اب لیسکو ریجن میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سیفٹی سے متعلق سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ ایک بار پھرسے شروع کر دیا گیاہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button