پاکستان

شاد رہے پاکستان جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیویل چترال

ضلع اپر چترال کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز مستوج میں سات روزہ کھیلوں کا میلہ شروع ہوا جس کو یوم پاکستان کے حوالے سے نام دیا گیا ہے

چترال پاکستان (گل حماد فاروقی) ضلع اپر چترال کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز مستوج میں سات روزہ کھیلوں کا میلہ شروع ہوا جس کو یوم پاکستان کے حوالے سے نام دیا گیا ہے. شاد رہے پاکستان جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیویل۔ یہ میلہ چترال سکاوٹس کے تعاون سے منایا جارہا ہے۔ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل سمی زمان خان نے بطور مہمان حصوصی فیتہ کاٹ کر اس میلے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ضلع اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر منظور احمد آفریدی اور دیگر فوجی و سول افسران بھی موجود تھے۔ کرنل سمی زمان خان نے گورنمنٹ ہائی سکول مستوج کے کھیل کے میدان میں پودا بھی لگایا جہاں کھیلوں کا یہ میلہ منایا جارہا ہے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد ایف سی پی ایس سکول کے بچوں اور بچیوں نے اقرار الدین حسرو کا اردو میں لکھا ہوا نعت شریف نہایت خوبصورت آواز میں پیش کی۔ حتلف سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے ٹیبلو اور محتلف خاکے نہایت دلچسپ انداز میں پیش کرکے حاضرین سے داد لے لی۔اس میلے میں ولی بال، فٹ بال، کرکٹ، رسہ کشی اور بچوں کے درمیان بھی محتلف مقابلے ہوئے۔ مقامی طالبات کا کہنا ہے کہ ان کیلئے بھی الگ سے کھیل کے میدان ہونا چاہئے جہاں صرف خواتین کھیل سکے کیونکہ یہاں ابھی تک خواتین کیلئے کوئی علیحدہ سٹیڈیم یا کھیل کا میدان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لڑکیوں میں بھی قابلیت کی کوئی کمی نہیں ہے مگر ان کو مواقع میسر نہیں ہیں اگر ان کیلئے بھی علیحدہ سٹیڈیم یا کھیل کے میدان بنایا جائے تو وہ بھی ملکی سطح پر کھیل سکتی ہیں۔
علاقے کے لوگوں نے بھی مطالبہ کیا کہ اس قسم کے رنگین میلے، دلچسپ پروگرام اور مثبت کھیلوں پر مبنی ٹورنمنٹ بار بار ہونا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکے تو عمر رسیدہ لوگوں اور خواتین، بچوں کو بھی چند لمحوں کیلئے خوشیاں میسر ہوکر ذہنی دباؤ سے بچا رہے۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے چترال سکاؤٹس اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پہلی بار اس علاقے میں اتنا خوبصورت پروگرام منعقد کروایا۔
اس میلے میں طلباء و طالبات نے بہترین انداز میں نعت، قومی نغمے اور تقاریر بھی پیش کئے۔ آحر میں مہمان حصوصی کرنل سمی زمان خان اس کی بیگم، لفٹنٹ کرنل ندیم، ڈی سی اپر چترال منظور احمد اور دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں اور سکول کے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ فوجی افسران کی بیگمات کی جانب سے حصوصی طور پر چھوٹے بچوں میں مٹھای تقسیم کی گئی۔ اس رنگا رنگ تقریب کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین و حضرات نے بھی شرکت کرکے اس سے محظوظ ہوئے۔
اس موقع پر حاضرین سے اظہار حیال کرتے ہوئے کرنل سمی زمان خان نے کہا کہ چترال سکاؤٹس ہمیشہ سے علاقے کے لوگوں کا ہر قسم کا حیال رکھتا ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ یہاں کے نوجوانوں کیلئے ایسے پروگرام ترتیب دے تاکہ ان کو اپنی قابلیت نکھارنے کا موقع مل سکے اور وہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرسکے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button