مال روڈ پر 95 فیصد شہریوں نے ہیلمٹ پہن لئے، اب شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کریک ڈاؤن ہوگا، ڈاکٹر اسد ملہی
سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ مہم کے باعث پچھلے دو ہفتوں کے دوران لاہور کے ہسپتالوں میں ہیڈانجری کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ مہم کے باعث پچھلے دو ہفتوں کے دوران لاہور کے ہسپتالوں میں ہیڈانجری کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، ڈاکٹرز کی طرف سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا خیر مقدم کیا گیا، ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اکمل زیب کا کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کریک ڈاؤن خوش آئند ہے، ڈاکٹر دانش اعوان گنگارام ہسپتال کا کہنا تھا کہ بغیر ہلمٹ سیمت دیگر ٹریفک قوانین پر بھی سختی ست عملدرامد کروایا جائے، ہیلمٹ مہم بہت ضروری، 80 فیصد سے زائد ہیڈانجری کیسز میں کمی آئے گی، ڈاکٹر سجاد سوشل سیکورٹی ہسپتال کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں بے جاء لوڈ اور وسائل کو ضائع ہونے سے محفوظ بنایا جاسکے گا، بغیر ہیملٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کریک ڈاؤن کو پورا سال جاری رہنا چاہیے، ڈاکٹر فاروق احمد میاں منشی ہسپتال نے بھی ہیلمٹ مہم۔پر زور دیا، سی ٹیباو لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر 95 فیصد شہریوں نے ہیلمٹ پہن لئے، اب شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کریک ڈاؤن ہوگا،بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور سیٹ بیلٹ کے خلاف بھی مہم کا آغاز کردیا گیا، شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے قوانین کا احترام کریں،