الحمراء مال و کلچرل ٗ دونوں کمپلیکسز پر ادب وفن کی ترقی و ترویج جاری ہے۔ذوالفقارعلی زلفی
الحمراء کلچر ل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ٹیلنٹ ہنٹ شو الحمراء لائیو کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):الحمراء کلچر ل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ٹیلنٹ ہنٹ شو الحمراء لائیو کا شاندار انعقاد کیا گیا۔نوجوان آرٹسٹوں کی صوفیانہ کلام،قوالی، غزل،گیت و فوک پر اعلی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹرا لحمراء ذوالفقارعلی زلفی نے اس حوالے اسے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراء کلچرل کمپلیکس کے خوبصورت محل وقوع کا جمالیاتی حسن ٗ آرٹ کے فروغ میں مثالی کردار ادا کر تاہے،الحمراء مال و کلچرل ٗ دونوں کمپلیکسز پر ادب وفن کی ترقی و ترویج جاری ہے۔الحمراء لائیو میں اداکاری کلاسز کے آرٹسٹوں نے بھی اپنافن پیش کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر الحمراء کلچرل کمپلیکس نے سید نوید الحسن بخاری تمام پروگرام کو احسن انداز میں ترتیب دیا۔اس حوالے سے انھوں نے کہا کہ الحمراء لائیو باصلاحیت نوجوانوں کو موقع فراہم کرتا ہے،ٹیلنٹ کو نکھارتاہے،اعتماد پیدا کرتا ہے،انہی نوجوانوں میں سے ہی کل کے سٹار ز پید ا ہونگے۔الحمراء لائیو کا یونہی جاری رکھا جائیگا۔