انٹرٹینمینٹ

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کی چینی ڈپٹی قونصلر جنرل کاؤکی(CAO KE) سے ملاقات

دوطرفہ ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد پر تعمیری گفتگوہوئی،مشترکہ تعاون سے ثقافتی پروگرام پیش کرنے کا عزم

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کی چینی ڈپٹی قونصلر جنرل کاؤکی(CAO KE) سے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد پر تعمیری گفتگوہوئی۔دونو ں اعلی عہدیداران ک طرف سے مشترکہ تعاون سے ثقافتی پروگرام پیش کرنے کا عزم کا اظہا ر کیا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے ملاقات کو ثقافتی ترقی کے لئے اہم قرار دیا۔ملاقات میں 6تا 8دسمبر کو سہ روزہ نمائش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نمائش میں پاکستان عوام چینی طرز ثقافت سے روشناس ہونگے۔چینی ڈپٹی قونصلر جنرل کاؤکی(CAO KE) نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء کو سوونیئر دیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button