زمین کے پڑوسی سیارے پر ‘سورج گرہن’ کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟
زمین پر سورج گرہن کو تو آپ نے کئی بار دیکھا ہوگا یا کم از کم تصاویر تو دیکھی ہوں گی،مگر مریخ پر سورج گرہن کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟ اس کا جواب آپ کو حیران کردے گا۔
زمین پر سورج گرہن کو تو آپ نے کئی بار دیکھا ہوگا یا کم از کم تصاویر تو دیکھی ہوں گی،مگر مریخ پر سورج گرہن کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟ اس کا جواب آپ کو حیران کردے گا۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مریخ پر موجود روور پرسیورینس نے زمین کے پڑوسی سیارے میں سورج گرہن کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مریخ پر موجود روور پرسیورینس نے زمین کے پڑوسی سیارے میں سورج گرہن کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
مریخ کے آلو کی ساخت کے چاند فوبوس سورج کے سامنے سے گزرا تو جزوی گرہن دیکھنے میں آیا، ایک سائنسدان پال بائرن نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ مریخ پر جزوی سورج گرہن 18 نومبر کو ہوا تھا۔
بعد ازاں ایک ٹوئٹر صارف نے ان تصاویر کو اکٹھا کرکے ایک مختصر ویڈیو تیار کی جس میں مریخ کے چاند کو سورج کے سامنے سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
This isn’t a googly eye.
This is a partial solar eclipse, seen from the surface of Mars on Friday. pic.twitter.com/5DTasxUYAc
— Paul Byrne (@ThePlanetaryGuy) November 20, 2022
خیال رہے کہ مریخ کے دو چاند ہیں جن میں سے ایک فوبوس ہے جو سیارے کے کافی قریب گردش کرتا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکی خلائی ایجنسی کا پرسیورینس روور مریخ کی چٹان کا پہلا نمونہ لینے کے لیے مریخ پر موجود ہے۔
پرسیورینس فروری دو ہزار اکیس میں سیارے کے جیزیرو نامی 45 کلومیٹر چوڑے (30 میل) گڑھے میں اترا تھا۔