مشرق وسطیٰ

سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کا الزام، عثمان بزدار 19مئی کو اینٹی کرپشن میں طلب کر لئے گئے

سردار عثمان بزدار پر الزام ہے کہ ان کے ذاتی گھر اور پلاٹ کی الیکشن 2018 کے کاغذات میں 14 کنال اراضی تھی جبکہ وزیر اعلی بننے کے بعد انہوں نے مزیددو کنال سرکاری اراضی کو غیر قانونی طور پراپنے گھر کا حصہ بنا لیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو 19 مئی کو طلب کر لیا ہے۔ سردار عثمان بزدار پر الزام ہے کہ ان کے ذاتی گھر اور پلاٹ کی الیکشن 2018 کے کاغذات میں 14 کنال اراضی تھی جبکہ وزیر اعلی بننے کے بعد انہوں نے مزیددو کنال سرکاری اراضی کو غیر قانونی طور پراپنے گھر کا حصہ بنا لیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق عثمان بزدار نے سرکاری اخراجات سے واٹر سپلائی بور کرایااور پانی والی ٹینکی کی تعمیرکروائی جبکہ جنریٹر بھی سرکاری خزانے سے لیا گیا۔سابق وزیر اعلیٰ کواس سے قبل اینٹی کرپشن نے 12 مئی کو طلب کیا تھامگر وہ پیش نہ ہوئے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button