سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد کا میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ، تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف زیر تعمیر بلاکس کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو مجاہد شیردل اور سی ای او انڈس ہسپتال نیٹ ورک ڈاکٹر تسمان ابن رساء بھی ہمراہ تھے۔ائی ڈیپ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے سیکرٹری صحت کو ہسپتال کے تعمیراتی کام پر بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہدایت کی کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کی تعمیر تیزی سے مکمل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ویژن کے تحت تمام زیر تعمیر ہسپتالوں کو اگلے سال تک مکمل کرلیا جائے گا اور ہسپتال کی تکمیل کے بعد عوام کو ایک چھت تلے زچہ بچہ کی طبی سہولتوں سے استفادہ کرسکیں گے۔