انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن ڈویژن نے پتنگ باز قاتلوں سمیت قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 05ملزمان گرفتار
ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ نے ڈور پھرنے سے شہری کی ہلاکت کے واقع میں ملوث پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن ڈویژن نے پتنگ باز قاتلوں سمیت قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 05ملزمان گرفتار کر کے ڈور کی چرخیاں اور پتنگیں برآمد کر لی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب احمد پھلروان نے آج اپنے دفتر میں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او نوانکوٹ، انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ اور شیرا کوٹ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ نے ڈور پھرنے سے شہری کی ہلاکت کے واقع میں ملوث پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا ہے۔چند روز قبل فوجی گڈیاں سٹاپ کے پاس شہری شہزاد حسین ڈور پھرنے سے موقع پرہی جاں بحق ہو گیا تھا۔ پتنگ بازی سے قتل کی سنگین واردات میں ملوث 3ملزمان باسط، غلام محی الدین اور خالد کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت گرفتارکر کے کیمیکل ڈور کی 20 چرخیاں اور 40پتنگیں برآمد کر لی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نے اپنی بیوہ ساس کو زیادتی کے بعد آگ لگا کر قتل کرنیوالے ملزم کو گرفتارکیا۔ ملزم محمود کی چند سال قبل مقتولہ شازیہ کی بیٹی مریم سے شادی ہوئی جو بعد ازاں وفات پا گئی۔ملزم محمود کا اپنی بیوی کی وفات کے بعد بھی ساس مقتولہ شازیہ کے گھر آنا جاری رہا۔ ملزم نے گھر میں گھس کر اپنی ساس کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور آگ لگا کر جلانے کے بعد فرار ہو گیا۔
مقتولہ شازیہ چند روز میو ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی۔ اسی طرح انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نے اپنی بیوہ ساس کو زیادتی کے بعد آگ لگا کر قتل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم محمود کی چند سال قبل مقتولہ شازیہ کی بیٹی مریم سے شادی ہوئی جو بعد ازاں وفات پا گئی۔ ملزم محمود کا اپنی بیوی کی وفات کے بعد بھی ساس مقتولہ شازیہ کے گھر آنا جاری رہا۔ ملزم نے گھر میں گھس کر اپنی ساس کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور آگ لگا کر جلانے کے بعد فرار ہو گیا۔ مقتولہ شازیہ چند روز میو ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نے ہی رقم کے معمولی تنازع پر دکان مالک کو قتل کرنیوالے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ 22سالہ مقتول محمد اقبال نے پان شاپ اور جنرل سٹور بنا رکھا تھا۔ مقتول نے ملزم عثمان سے 750روپے لینے تھے، رقم واپسی کے تقاضہ پر ملزم طیش میں آ گیا اور دکان مالک محمد اقبال پر شدید تشدد کیا جس سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب احمد پھلروان نے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ایک خطرناک اور جان لیوا کھیل ہے جو پہلے بھی کئی قیمتی جانیں نگل چکا ہے لہذا خدارا اپنے بچوں کو اس غیر قانونی اور خونی کھیل سے دور رکھیں۔ اس خطرناک کھیل میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گردو نواح میں پتنگ بازی دیکھیں تو فوری ایمرجنسی 15پر اطلاع دیں۔ایس پی آفتاب پھلروان نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔