محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گوجرانوالہ ریجن اور بہاولپور ریجن سےیونین کونسل کے کلرک اور پٹواری کو ٹریپ ریڈ کرکے گرفتار کر لیا
محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کی ہدیت پر بہاولپور ریجن نے مجسٹریٹ کی سربراہی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کرکے محکمہ ریونیو کے پٹواری عبدالستار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم عبدالستار پٹواری سے 5000ہزار روپے کے نشان ذدہ رشوت کے نوٹ برآمد کر لیئے ہیں۔ملزم عبدالستار پٹواری نے مدعی کو جمع بندی کی نقل دینے کے عوض 5000 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
دریں اثناء اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ریجن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کرکے یونین کونسل نمبر20 گوجرانوالہ کے کلرک ملزم سید آصف علی کو(BPS-11) 10,000 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم سید آصف علی کی جیب سے 10,000ہزار روپے کے نشان ذدہ نوٹ برآمد کر لیئے۔ملزم سید آصف علی نے مدعی کو برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض 10ہزار رشوت طلب کی تھی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔